Tue, September 22, 2026

دنیا کو تقسیم سے بچانے کی ضرورت ہے، جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں: انتونیو گوتریس

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ...

ریڈیو پاکستان پشاور کی نئی عمارت کا افتتاح، عطا تارڑ کا ملکی ترقی اور استحکام پر زور

پشاور: پشاور میں ریڈیو پاکستان کی نوتعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، وفاقی وزیر ...

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف امریکی کارروائی کا دفاع کیا اور کہا ہے کہ ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے ساتھ معاہدے کی امید بھی ظاہر کردی۔

 ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران بیلسٹک میزائلوں کی آڑ میں جوہری ہتھیار تیار کرنا چاہتا تھا۔ ان کے بقول امریکی فوجی کارروائی کے نتیجے میں ایران کا جوہری پروگرام شدید متاثر ہوا اور امریکی فوج نے ایرانی جوہری پروگرام کو پہاڑوں کے نیچے دفن کردیا۔

 امریکی صدر نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی، تاہم ایرانی حکام نے ابتدائی پیشکش قبول نہیں کی، جس کے بعد امریکا نے ’’آپریشن مڈ نائٹ ہیمر‘‘ کیا۔

 ٹرمپ نے ایران پر خطے میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے خلاف کارروائی اور پابندیوں کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے ایران کی معاشی صورتحال پر بھی بات کی اور دعویٰ کیا کہ ایرانی معیشت شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

 ایران کے مستقبل سے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ اب یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ تہران کے خلاف مزید کارروائی کی جائے یا معاہدے کی طرف بڑھا جائے۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔

 آبنائے ہرمز کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی نیوی نے محفوظ راستہ یقینی بنایا ہے اور آبنائے سے تیل کی ترسیل جاری ہے۔ انہوں نے خطے کی موجودہ صورتحال کو انتہائی کشیدہ قرار دیا۔

 ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جنگ بندی سے بہت سی جانوں کا تحفظ ممکن ہوا۔ روس اور یوکرین جنگ پر انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنازعات کو جہاں تک ممکن ہو سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔

 امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے کا کریڈٹ بھی لیا اور جنرل اسمبلی کے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا ذکر کرتے ہوئے انہیں سراہا۔

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امن اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیا ہے۔

 انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا دو حصوں میں تقسیم ہونے سے بچنا ہوگا۔ گزشتہ دہائی میں شروع ہونے والی جنگوں کے تباہ کن اثرات مرتب ہوئے، جبکہ تنازعات کے دوران شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور انسانی حقوق پامال ہوئے۔

 سیکرٹری جنرل نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود حالات کشیدہ ہیں۔ جنگ ہر صورت بند ہونی چاہیے اور امدادی سامان کی فراہمی جاری رہنی چاہیے۔

 انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی قوانین سب کے لیے برابر ہیں، طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں۔ قیام امن کے لیے تمام ممالک کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کرنا ہوگا۔

 انہوں نے بین الاقوامی قانون کے مطابق جہاز رانی کی آزادی بحال کرنے پر بھی زور دیا۔

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پہلے ہی نیویارک پہنچ چکے ہیں۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میڈیا ٹیم کے ارکان صدر پزشکیان کے ہمراہ نیویارک نہیں جاسکیں گے۔

 مسعود پزشکیان جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ مختلف بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ایرانی مؤقف بھی پیش کریں گے۔

نئی دہلی: بھارت میں نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق سرکاری سروے میں ملک کے 250 اضلاع میں 25 فیصد نوجوانوں کے تعلیم، روزگار یا تربیت سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق بھارتی نوجوانوں میں گریجویٹس کے لیے بھی ملازمتوں کا حصول بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صرف 7 فیصد گریجویٹس روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ 93 فیصد گریجویٹس ملازمت حاصل نہیں کرسکے۔

 رپورٹ میں نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روزگار کے درمیان بڑھتے ہوئے خلا کو نمایاں کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزگار کے مواقع میں اضافے کے ساتھ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر اور معیاری تعلیم فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں نیویارک سے متعلق مختلف امور، امیگریشن اور شہر کی سکیورٹی پر بات چیت کی گئی۔

 ظہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کو محفوظ شہر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی معیشت کو دنیا کی بہترین معیشت قرار دیتے ہوئے اپنے دور میں مختلف جنگوں کے خاتمے سے متعلق اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

 ایرانی جوہری پروگرام پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ **ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا**۔ ٹرمپ نے فیک نیوز کو ملکی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا۔

 دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے بعض صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے معاملے پر امریکی میڈیا اداروں کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق CNN، فاکس نیوز، NBC، ABC اور CBS نیوز نے صدر ٹرمپ کی کوریج سے متعلق احتجاجی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

 میڈیا اداروں اور وائٹ ہاؤس کے درمیان صحافیوں کی رسائی اور کوریج کے طریقہ کار پر اختلافات برقرار ہیں۔

زلمی کا لاہور میں تاریخی معرکہ: حیدرآباد کنگزمین کو شکست، پی ایس ایل ٹرافی بابر اعظم کے نام

لاہور: پشاور زلمی نے پی ایس ایل الیون کے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کا غرور خاک میں ملا دیا۔ سنسنی خیز مقابلے ...

لاہور: پی ایس ایل فائنل کی شام، قذافی سٹیڈیم فنکاروں کی کہکشاں سے جگمگا اٹھا

 لاہور: پی ایس ایل 11 کے فائنل کے تاریخی موقع پر قذافی سٹیڈیم میں موسیقی کا میلہ سج گیا، جہاں ملک کے مقبول ...

    پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور اور حیدرآباد کا ٹکراؤ،فائنل کے تمام ٹکٹس ریکارڈ مدت میں فروخت

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے لیے ٹکٹوں کی طلب تمام ریکارڈ توڑ گئی۔ پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز ...

آئندہ پی ایس ایل سیزن کی منصوبہ بندی  اہم فیصلوں کے لیے ورکشاپس کا اعلان

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹورنامنٹ کی ونڈو، پلیئر ریٹینشن، ڈائریکٹ سائننگ ...

ایشین گیمز 2026: عاصم خان نے پاکستان کو پہلا تمغہ دلا دیا

جاپان : ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل مکسڈ مارشل آرٹس کے میدان سے آیا ہے، جہاں کراچی کے عاصم خان نے ...

انڈر 19 کرکٹرز کے لیے تاریخی فیصلہ، پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا اعلان کردیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس متعارف کرانے کا ...

فیفا آسیان کپ: پاکستان فٹبال ٹیم کے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا آسیان کپ کے لیے قومی ٹیم کے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹورنامنٹ ...

ایشین گیمز: پاکستان وائٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

جاپان : ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا۔ نیشنل سٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں چار روزہ تربیتی کیمپ شروع کردیا گیا ہے۔ کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور ...