ممبئی : بالی ووڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ دونوں کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی۔ اداکارہ نے نومولود کے پاؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دوسری بیٹی 19 ستمبر کو دنیا میں آئی۔
دوسری بیٹی کی پیدائش کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد دینا شروع کردی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دیپیکا اور رنویر نے 2018 میں شادی کی تھی۔ دونوں کی پہلی بیٹی دعا 8 ستمبر 2024 کو پیدا ہوئی تھی، جس کے بعد اب ان کے خاندان میں ایک اور ننھے فرد کا اضافہ ہوگیا ہے۔