Tue, September 22, 2026

ریڈیو پاکستان پشاور کی نئی عمارت کا افتتاح، عطا تارڑ کا ملکی ترقی اور استحکام پر زور

ریڈیو پاکستان پشاور کی نئی عمارت کا افتتاح، عطا تارڑ کا ملکی ترقی اور استحکام پر زور

پشاور: پشاور میں ریڈیو پاکستان کی نوتعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے نئی عمارت کا افتتاح کیا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے ریڈیو پاکستان پشاور کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا عزت، غیرت اور وقار کی دھرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو حق و باطل اور سچ و جھوٹ کے درمیان فرق کرنا ہوگا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو نقصان پہنچانے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت سے کسی کو کیا دشمنی ہوسکتی تھی؟ ان کے بقول ریڈیو پاکستان سے دشمنی دراصل پاکستان سے دشمنی ہے۔

 عطا تارڑ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو انتشار کے بجائے ملک کی تعمیر و ترقی اور مضبوطی پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خودمختاری، ترقی اور ملکی استحکام کی بات کی ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف نے دنیا کی مخالفت مول لے کر پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

 عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پشاور میں سیف سٹی منصوبے سمیت شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

ٹیگز: