Sun, September 20, 2026

جینیفر ونگٹ کی گوا میں رنگا رنگ شادی، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

جینیفر ونگٹ کی گوا میں رنگا رنگ شادی، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی : بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ کی گوا میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔

جینیفر نے سنگاپور کے بزنس مین ولیم اشمائل کے ساتھ گوا میں بھارتی روایات کے مطابق شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ اس سے قبل دونوں 16 جولائی کو برطانیہ کے ویسٹ ویلز میں مسیحی رسومات کے تحت شادی کرچکے ہیں۔

گوا کی تقریبات سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں اداکارہ کو دوستوں کے ہمراہ شادی کی خوشیاں مناتے اور رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک کلپ میں جینیفر اپنے شوہر ولیم کو دیسی ڈانس کے انداز سکھاتی دکھائی دیتی ہیں، جبکہ بعد میں دونوں نے ایک ساتھ رقص بھی کیا۔

ایک اور وائرل ویڈیو میں جینیفر اپنی دوست اور اداکارہ جینیلیا دیشمکھ سے گرمجوشی کے ساتھ ملتی ہیں اور انہیں گلے لگاتی ہیں۔

شادی کی تقریبات کی جھلکیاں مداحوں کو بھی پسند آرہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات دیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ جینیفر ونگٹ کی اس سے قبل اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی ہوئی تھی۔ دونوں نومبر 2014 میں علیحدہ ہوگئے تھے، جبکہ طلاق کا قانونی عمل 2016 میں مکمل ہوا۔

ٹیگز: