جاپان : ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا۔ نیشنل سٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں چار روزہ تربیتی کیمپ شروع کردیا گیا ہے۔
کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ بدھ کو اوول گراؤنڈ میں ٹی20 پریکٹس میچ جبکہ جمعرات کو سینٹر وکٹ پر سینیریو پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔
عثمان خان، صائم ایوب، معاذ صداقت، حسن نواز اور سفیان مقیم لیگ مصروفیات کے بعد سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ فاسٹ بولر محمد سلمان مرزا انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کا 21 رکنی دستہ 24 ستمبر کی درمیانی شب جاپان روانہ ہوگا۔ ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان جبکہ نائب کپتان عبدالصمد ہوں گے۔
ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز بھی 24 ستمبر سے ہوگا۔ پاکستان 28 ستمبر کو کوارٹر فائنل کھیلے گا، سیمی فائنلز یکم اکتوبر جبکہ گولڈ میڈل کا فائنل 3 اکتوبر کو ہوگا۔