Tue, September 22, 2026

آپریشن شعبان ٹو ، ساران تنگی میں 6 دہشتگرد ہلاک

 آپریشن شعبان ٹو ، ساران تنگی میں 6 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن شعبان ٹو کے تحت خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، جس کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 9 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شعبان ٹو کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، جن کا مقصد دہشتگرد عناصر کا خاتمہ اور علاقے میں امن و امان کا قیام ہے۔

 دوسری جانب صدرِ مملکت، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ نے ساران تنگی میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ٹیگز: