Mon, September 21, 2026

واٹس ایپ میں آف لائن وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر کی آزمائش شروع

واٹس ایپ میں آف لائن وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر کی آزمائش شروع

کیلیفورنیا :واٹس ایپ نے بیٹا ٹیسٹرز کے لیے ایک نئے فیچر کی جانچ شروع کردی ہے، جس کی مدد سے صارفین انٹرنیٹ کے بغیر اپنی آواز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرسکیں گے۔

اس فیچر کے ذریعے صارف کو وائس میسج بھیجنے کے بجائے اپنی بات بولنا ہوگی، جسے ایپ تحریری شکل دے دے گی۔ تیار ہونے والے ٹیکسٹ کو دوسرے صارف تک بھیجنے کے لیے البتہ انٹرنیٹ کنکشن ضروری ہوگا۔

آف لائن ٹرانسکرپشن کے لیے صارف کو پہلے مطلوبہ زبان کا پیکج فون میں ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد وائس سے ٹیکسٹ میں تبدیلی کا عمل انٹرنیٹ کے بغیر انجام دیا جاسکے گا۔

یہ سہولت ان حالات میں کارآمد ہوسکتی ہے جہاں صارف آڈیو پیغام بھیجنا نہ چاہتا ہو یا وصول کنندہ کے لیے وائس نوٹ سننا مشکل ہو۔

رپورٹس کے مطابق فیچر فی الحال واٹس ایپ بیٹا ورژن 2.26.37.8 میں دستیاب ہے اور محدود پیمانے پر اس کی کارکردگی جانچی جارہی ہے۔ کامیاب آزمائش کی صورت میں اسے مستقبل کی اپ ڈیٹ کے ذریعے مزید صارفین کے لیے جاری کیا جاسکتا ہے۔

ٹیگز: