نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امن اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا دو حصوں میں تقسیم ہونے سے بچنا ہوگا۔ گزشتہ دہائی میں شروع ہونے والی جنگوں کے تباہ کن اثرات مرتب ہوئے، جبکہ تنازعات کے دوران شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور انسانی حقوق پامال ہوئے۔
سیکرٹری جنرل نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود حالات کشیدہ ہیں۔ جنگ ہر صورت بند ہونی چاہیے اور امدادی سامان کی فراہمی جاری رہنی چاہیے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی قوانین سب کے لیے برابر ہیں، طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں۔ قیام امن کے لیے تمام ممالک کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کرنا ہوگا۔
انہوں نے بین الاقوامی قانون کے مطابق جہاز رانی کی آزادی بحال کرنے پر بھی زور دیا۔