تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پہلے ہی نیویارک پہنچ چکے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میڈیا ٹیم کے ارکان صدر پزشکیان کے ہمراہ نیویارک نہیں جاسکیں گے۔
مسعود پزشکیان جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ مختلف بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ایرانی مؤقف بھی پیش کریں گے۔