Wed, September 16, 2026

لاہور: پی ایس ایل فائنل کی شام، قذافی سٹیڈیم فنکاروں کی کہکشاں سے جگمگا اٹھا

لاہور: پی ایس ایل فائنل کی شام، قذافی سٹیڈیم فنکاروں کی کہکشاں سے جگمگا اٹھا

 لاہور: پی ایس ایل 11 کے فائنل کے تاریخی موقع پر قذافی سٹیڈیم میں موسیقی کا میلہ سج گیا، جہاں ملک کے مقبول ترین گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لیے۔
میگا پرفارمنس: عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور راک اسٹار علی عظمت نے اپنی مشہور دھنوں سے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
لوک فنکار عارف لوہار نے اپنے روایتی انداز میں سماں باندھا، جبکہ صابری سسٹرز نے صوفیانہ کلام پیش کر کے تقریب کو روحانی رنگ عطا کیا۔
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ انتظامیہ کے مطابق اختتامی تقریب کا مقصد کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل شائقین کو بہترین تفریح فراہم کرنا تھا۔پورے اسٹیڈیم کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے اور شائقین کے نعروں سے فضا گونج رہی ہے۔

ٹیگز: