راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔