سندھ میں اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کا سفر تیز کیا جائے گا، شرجیل میمن
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوامی خدمت کے عملی ایجنڈے پر عمل ...
مہنگے پٹرول کے اثرات، حکومت نے کاروباری مراکز کے اوقات کار محدود کردیے
اسلام آباد: عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے کفایت ...
کابل: افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے طالبان کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں شدت لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے قندھار اور ہلمند میں تین طالبان سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
تنظیم کے مطابق ہلمند میں ایک سکیورٹی چوکی جبکہ قندھار میں ایک بازار کے قریب کارروائیاں کی گئیں، جن میں طالبان کے تین اہلکار ہلاک ہوئے۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں جاری رکھا جائے گا۔ تنظیم نے قندھار سے بلخ اور ہرات سے بدخشاں تک اپنی سرگرمیاں بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔
تاہم افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں اور ہلاکتوں کے دعووں کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی طے کرتے وقت قومی مفادات کو اولین ترجیح دیتا ہے اور کسی بھی اتحادی ملک کی پالیسی کو بلاشرط اختیار نہیں کرسکتا۔
جے ڈی وینس نے اسرائیل کے ساتھ امریکی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، عسکری ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں قریبی تعاون موجود ہے، تاہم اس شراکت داری کے باوجود بعض معاملات پر دونوں حکومتوں کے درمیان اختلافِ رائے ہوسکتا ہے۔
ان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مختلف مواقع پر یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی ترجیحات اور امریکی مفادات ہر معاملے میں یکساں نہیں ہوتے۔ ایسی صورت میں امریکی انتظامیہ اپنے قومی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرسکتی ہے۔
نائب صدر نے نیٹو اور یورپی ممالک سے تعلقات پر بھی بات کی اور کہا کہ امریکا اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کو اہم سمجھتا ہے، تاہم واشنگٹن کی خارجہ پالیسی کو نیٹو کے ہر فیصلے سے منسلک نہیں کیا جائے گا۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے عالمی معاملات میں اپنے قومی مفادات اور ترجیحات کے مطابق پالیسی فیصلے کرے گا۔
بیجنگ:چین نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارتی راستہ اختیار کریں۔
بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع سمیت علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے فریقین سے جنگ ختم کرنے اور اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات و سفارت کاری کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران تنازع کے سفارتی حل کے لیے تیار ہے، تاہم قومی خودمختاری اور ملکی مفادات کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
عراقچی نے چینی ہم منصب کو ایران کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
چین نے خطے میں مزید کشیدگی سے بچنے اور مسائل کے پرامن حل کے لیے سفارتی رابطے جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولینا کے شہر گیسٹونیا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے واشنگٹن سے براہ راست رابطہ کیا گیا ہے اور وہ کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں۔
ریپبلکن امیدوار مائیکل وہٹلی کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ فریقین اب تنازع کے خاتمے کے قریب ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق، نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے سبب امریکی ووٹرز میں پائے جانے والے معاشی خدشات کے پیش نظر اس بیان کو خاصی سیاسی اہمیت حاصل ہے۔
نئی دہلی: بھارتی معیشت اور سٹاک مارکیٹ کی صورتحال نے مودی حکومت کے معاشی دعووں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ عالمی سرمایہ کاروں کی بھارتی شیئرز میں دلچسپی کم ہونے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
عالمی مالیاتی جریدے بلوم برگ کے مطابق بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی متاثر ہوئی ہے، جبکہ متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھارت میں اپنی سرمایہ کاری کم یا ختم کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مارکیٹ میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں۔ سرمایہ کاری میں کمی نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور بھارت کی معاشی کارکردگی سے متعلق دعووں پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ماہرین کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے معاشی پالیسیوں میں استحکام اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول برقرار رکھنا ضروری ہے۔
زلمی کا لاہور میں تاریخی معرکہ: حیدرآباد کنگزمین کو شکست، پی ایس ایل ٹرافی بابر اعظم کے نام
لاہور: پشاور زلمی نے پی ایس ایل الیون کے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کا غرور خاک میں ملا دیا۔ سنسنی خیز مقابلے ...
لاہور: پی ایس ایل فائنل کی شام، قذافی سٹیڈیم فنکاروں کی کہکشاں سے جگمگا اٹھا
لاہور: پی ایس ایل 11 کے فائنل کے تاریخی موقع پر قذافی سٹیڈیم میں موسیقی کا میلہ سج گیا، جہاں ملک کے مقبول ...
پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور اور حیدرآباد کا ٹکراؤ،فائنل کے تمام ٹکٹس ریکارڈ مدت میں فروخت
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے لیے ٹکٹوں کی طلب تمام ریکارڈ توڑ گئی۔ پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز ...
آئندہ پی ایس ایل سیزن کی منصوبہ بندی اہم فیصلوں کے لیے ورکشاپس کا اعلان
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹورنامنٹ کی ونڈو، پلیئر ریٹینشن، ڈائریکٹ سائننگ ...
ایشین گیمز کی تیاری، بھارتی گھڑ سواروں کے لیے مالی مشکلات بڑھ گئیں
نئی دہلی : ایشین گیمز 2026 کی تیاریوں کے دوران بھارتی گھڑ سواری کے دستے کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث ...
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی نیوٹرل وینیو تجویز مسترد
لاہور: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے مقام سے متعلق پاکستان کی درخواست پر بھارت نے اسے مسترد کرتے ہوئے ٹورنامنٹ ...
بابر اعظم اور سعود شکیل رینکنگ میں آگے بڑھ گئے
لاہور: انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں بہتر بیٹنگ کے بعد بابر اعظم اور سعود شکیل کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ...
ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی
لاہور: ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بارش کے باعث میچ کو 11 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر تھائی لینڈ کو بیٹنگ دی، جس ...