Thu, September 17, 2026

امریکا، ایران تنازع؛ چین کا جنگ بندی اور سفارت کاری پر زور

امریکا، ایران تنازع؛ چین کا جنگ بندی اور سفارت کاری پر زور

بیجنگ:چین نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارتی راستہ اختیار کریں۔

 بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع سمیت علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے فریقین سے جنگ ختم کرنے اور اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات و سفارت کاری کو ترجیح دینے پر زور دیا۔

 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران تنازع کے سفارتی حل کے لیے تیار ہے، تاہم قومی خودمختاری اور ملکی مفادات کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

 عراقچی نے چینی ہم منصب کو ایران کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 چین نے خطے میں مزید کشیدگی سے بچنے اور مسائل کے پرامن حل کے لیے سفارتی رابطے جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ٹیگز: