Wed, September 16, 2026

’بیوی کو سب کے سامنے شرمندہ کرنے کے بجائے احترام ضروری ہے‘، سنیتا مارشل

’بیوی کو سب کے سامنے شرمندہ کرنے کے بجائے احترام ضروری ہے‘، سنیتا مارشل

لاہور : پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے میاں بیوی کے تعلق اور معاشرتی رویوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی مرد دوستوں کی محفل میں اپنی اہلیہ کا مذاق اڑانے کو معمول سمجھتے ہیں۔

ایک حالیہ مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 98 فیصد مرد دوستوں کے سامنے بیوی کے حوالے سے مذاق کرتے ہیں، جبکہ یہ رویہ خاص طور پر دیسی معاشرے میں زیادہ دکھائی دیتا ہے۔

سنیتا مارشل نے کہا کہ بعض اوقات اگر بیوی کسی محفل میں شوہر کو مشورہ دے تو شوہر سب کے سامنے اسے مسترد کر دیتا ہے یا اس کی بات کو بے وقوفانہ قرار دیتا ہے۔ ان کے مطابق اختلاف کی صورت میں بھی معاملہ عزت اور احترام کے ساتھ نجی طور پر حل کیا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں بعض مردوں کی پرورش ایسے ماحول میں ہوتی ہے جہاں بیوی کو شوہر سے کمتر سمجھنے کا تصور موجود ہے۔

سنیتا مارشل کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں صارفین اس موضوع پر اپنے تجربات اور مختلف آرا شیئر کر رہے ہیں۔

ٹیگز: