Thu, September 17, 2026

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی نیوٹرل وینیو تجویز مسترد

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی نیوٹرل وینیو تجویز مسترد

لاہور: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے مقام سے متعلق پاکستان کی درخواست پر بھارت نے اسے مسترد کرتے ہوئے ٹورنامنٹ بھارت میں ہی کرانے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن سے کہا تھا کہ قومی ٹیم کے میچز نیوٹرل مقام پر کرائے جائیں یا ایونٹ کو بھارت کے بجائے کسی غیرجانبدار ملک منتقل کیا جائے۔

بھارتی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری بھولا ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ بھارت میں ہی ہوگا اور پاکستانی ٹیم کو بھی وہیں آکر میچز کھیلنا ہوں گے۔ ان کے مطابق پاکستان شرکت نہیں کرتا تو متبادل ٹیم کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک جالندھر اور موہالی میں شیڈول ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے بھی حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان ایونٹ میں شرکت کرے گا۔

تاہم اس معاملے پر ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ٹیگز: