Thu, September 17, 2026

 مہنگے پٹرول کے اثرات، حکومت نے کاروباری مراکز کے اوقات کار محدود کردیے

 مہنگے پٹرول کے اثرات، حکومت نے کاروباری مراکز کے اوقات کار محدود کردیے

 اسلام آباد: عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے کفایت شعاری کے مزید اقدامات نافذ کردیئے۔

 وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور بازار رات 9 بجے بند کرنا ہوں گے، جبکہ شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک بند ہوں گے۔

 ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس کے لیے رات 11 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی۔ تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز، فارمیسیز، اسپتال، کلینکس، لیبارٹریز اور پٹرول پمپس سمیت ضروری شعبوں کو اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے تحت بیکریز، تندور، دودھ اور ڈیری شاپس، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور جم بھی مقررہ اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

 وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری کے ان اقدامات کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی عالمی قیمتوں کے تناظر میں ایندھن کے استعمال اور توانائی کے اخراجات کو کم کرنا ہے۔

ٹیگز: