Thu, September 17, 2026

 اتحادیوں سے تعلقات اپنی جگہ، امریکی مفاد مقدم ہے:جے ڈی وینس

 اتحادیوں سے تعلقات اپنی جگہ، امریکی مفاد مقدم ہے:جے ڈی وینس

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی طے کرتے وقت قومی مفادات کو اولین ترجیح دیتا ہے اور کسی بھی اتحادی ملک کی پالیسی کو بلاشرط اختیار نہیں کرسکتا۔

 جے ڈی وینس نے اسرائیل کے ساتھ امریکی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، عسکری ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں قریبی تعاون موجود ہے، تاہم اس شراکت داری کے باوجود بعض معاملات پر دونوں حکومتوں کے درمیان اختلافِ رائے ہوسکتا ہے۔

 ان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مختلف مواقع پر یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی ترجیحات اور امریکی مفادات ہر معاملے میں یکساں نہیں ہوتے۔ ایسی صورت میں امریکی انتظامیہ اپنے قومی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرسکتی ہے۔

 نائب صدر نے نیٹو اور یورپی ممالک سے تعلقات پر بھی بات کی اور کہا کہ امریکا اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کو اہم سمجھتا ہے، تاہم واشنگٹن کی خارجہ پالیسی کو نیٹو کے ہر فیصلے سے منسلک نہیں کیا جائے گا۔

 جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے عالمی معاملات میں اپنے قومی مفادات اور ترجیحات کے مطابق پالیسی فیصلے کرے گا۔

ٹیگز: