Thu, September 17, 2026

بابر اعظم اور سعود شکیل رینکنگ میں آگے بڑھ گئے

بابر اعظم اور سعود شکیل رینکنگ میں آگے بڑھ گئے

لاہور: انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں بہتر بیٹنگ کے بعد بابر اعظم اور سعود شکیل کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔

بابر اعظم دو درجے اوپر آکر 13ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ سعود شکیل بھی دو درجے ترقی کے بعد 16ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

شان مسعود نے بھی چار درجے بہتری حاصل کی اور 37ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ 91ویں پوزیشن پر شامل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب عبداللہ شفیق 11 درجے تنزلی کے بعد 46ویں، محمد رضوان 34ویں جبکہ سلمان علی آغا 44ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیگز: