Thu, September 17, 2026

پورش کائین الیکٹرک کے 2027 ماڈل میں نئی سہولیات کا اضافہ

پورش کائین الیکٹرک کے 2027 ماڈل میں نئی سہولیات کا اضافہ

جرمنی : جرمن کار ساز کمپنی پورش نے کائین الیکٹرک کے 2027 ماڈل میں کئی نئے فیچرز متعارف کرادیے ہیں، جبکہ گاڑی کے بنیادی پاور ٹرین اور مکینیکل ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی نہیں کی گئی۔

نئے ماڈل میں اختیاری آٹومیٹک پاور ڈورز شامل کیے گئے ہیں، جنہیں بٹن، ٹچ سکرین یا دروازے کے ہینڈل کے ذریعے کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ سینسرز رکاوٹ کی صورت میں دروازوں کی حرکت روکنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

مساج سیٹس کو بھی اپ گریڈ کرتے ہوئے 4D آڈیو مساج کی سہولت دی گئی ہے، جو ایئر کشنز اور سونک ایکچیویٹرز کے ذریعے مساج کے ساتھ کمپن بھی فراہم کرتی ہے۔ نئے موڈز میں مساج، آواز اور ایمبیئنٹ لائٹنگ کو یکجا کیا گیا ہے۔

صارفین کے لیے گاڑی کے بیرونی رنگ اور انٹیریئر کو مزید ذاتی نوعیت دینے کے آپشنز بھی موجود ہیں، جن میں متعدد خصوصی Paint to Sample رنگ شامل ہیں۔

کائین الیکٹرک 2027 میں ڈوئل موٹر پاور ٹرین برقرار ہے، جبکہ مختلف ورژنز کی طاقت 435 سے 1,139 ہارس پاور تک ہے۔ گاڑی SUV اور Coupe دونوں انداز میں دستیاب ہوگی۔

ٹیگز: