Thu, September 24, 2026

لوڈشیڈنگ کے دوران موبائل سروسز برقرار رکھنے کیلئے پی ٹی اے کی ٹاورز چیکنگ شروع

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کو فعال رکھنے ...

ڈاکٹر نجیب نقی صدر آزاد کشمیر منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کے صدر کا منصب سنبھالنے ...

اسلام آباد: امریکی محکمہ خارجہ نے ویزا فراڈ اور امریکی ویزوں کے ممکنہ غلط استعمال سے متعلق شکایات درج کرانے کیلئے نیا آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے۔

امریکی قونصلیٹ کے ترجمان کے مطابق اس ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے شہری ویزا فراڈ سے متعلق مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع متعلقہ امریکی حکام کو دے سکیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے پورٹل کے قیام کا مقصد عوام کیلئے مشتبہ ویزا فراڈ کی معلومات حکام تک پہنچانے کا طریقہ مزید آسان بنانا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات حکام کو امریکی ویزوں کے غلط استعمال اور ممکنہ فراڈ کی نشاندہی میں معاونت فراہم کریں گی۔

واشنگٹن: چین کے صدر شی جن پنگ تین روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر ان کا غیر معمولی انداز میں استقبال کیا۔

شی جن پنگ اپنی اہلیہ پینگ لی یوان کے ہمراہ امریکی دارالحکومت پہنچے۔ ان کی آمد پر ایئرپورٹ پر تقریباً 100 فٹ طویل ریڈ کارپٹ بچھایا گیا جبکہ امریکی اور چینی پرچموں کے ساتھ فوجی دستے بھی استقبالیہ تقریب میں موجود تھے۔

امریکی فضائیہ کے بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے جبکہ امریکی فوج کی مختلف سروسز کے دستوں نے رسمی پریڈ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

شی جن پنگ کی آمد پر امریکی فضائیہ کے B-1 بمبار طیاروں نے جوائنٹ بیس اینڈریوز کے اوپر سے فلائی اوور کیا۔ B-1 امریکی فضائیہ کے طویل فاصلے تک حملے کی صلاحیت رکھنے والے اہم بمبار طیاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

استقبالیہ تقریب کے بعد صدر ٹرمپ نے شی جن پنگ کو ان کی گاڑی تک پہنچایا۔ دونوں رہنماؤں نے مختصر گفتگو کی، جس کے بعد چینی صدر واشنگٹن روانہ ہوگئے۔

تین روزہ دورے کے دوران امریکی اور چینی صدور کے درمیان تجارت، ٹیرف، مصنوعی ذہانت، تائیوان اور ایران سمیت متعدد اہم عالمی و دوطرفہ امور پر بات چیت متوقع ہے۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات بھی مذاکرات کا اہم حصہ ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال طے پانے والے تجارتی انتظام کی مدت نومبر میں ختم ہونے والی ہے، جس کے پیش نظر آئندہ تجارتی معاملات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

دورے کے دوران دونوں صدور کی باضابطہ ملاقات، بند کمرے میں مذاکرات اور سرکاری عشائیے سمیت مختلف تقریبات ہوں گی۔ تاہم دورے کے تمام پروگراموں کی مکمل تفصیلات دونوں حکومتوں کی جانب سے تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔

نیویارک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے وطن کے دفاع کے لیے ایران کو کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل پر ایران میں سکولوں، سپتالوں اور گھروں کو نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کو دہشتگرد قرار دیا گیا، حالانکہ ایران خود دہشتگردی کا نشانہ بنا۔ ان کے مطابق میناب کے بچوں سمیت ایرانی خواتین اور بچوں کو بھی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے امریکی اہداف کو نشانہ بنایا، شہریوں کو نہیں، جبکہ ان کے بقول حملوں میں عالمی قوانین کا خیال نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پُرامن مقاصد کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال ایران کا حق ہے۔ خطے میں امن و استحکام کے لیے علاقائی تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران مضبوط پڑوسی چاہتا ہے۔

ایرانی صدر نے غزہ کی صورتحال کو عالمی برادری کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

نیویارک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کی آواز بنتا رہے گا اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے فلسطینی عوام کا مؤقف دنیا کے سامنے پیش کرتا رہے گا۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی فلسطین کی آواز عالمی سطح پر پہنچائیں گے۔

 ترک صدر نے کہا کہ ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی بھاری اکثریت تسلیم کر چکی ہے، تاہم فلسطینی صدر محمود عباس مسلسل دوسرے سال جنرل اسمبلی کے اجلاس میں موجود نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ترکیہ فلسطینی عوام کے مؤقف کو دنیا تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ میں فلسطین کی آواز مؤثر انداز میں اٹھاتا رہے گا۔

 رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف امریکی کارروائی کا دفاع کیا اور کہا ہے کہ ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے ساتھ معاہدے کی امید بھی ظاہر کردی۔

 ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران بیلسٹک میزائلوں کی آڑ میں جوہری ہتھیار تیار کرنا چاہتا تھا۔ ان کے بقول امریکی فوجی کارروائی کے نتیجے میں ایران کا جوہری پروگرام شدید متاثر ہوا اور امریکی فوج نے ایرانی جوہری پروگرام کو پہاڑوں کے نیچے دفن کردیا۔

 امریکی صدر نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی، تاہم ایرانی حکام نے ابتدائی پیشکش قبول نہیں کی، جس کے بعد امریکا نے ’’آپریشن مڈ نائٹ ہیمر‘‘ کیا۔

 ٹرمپ نے ایران پر خطے میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے خلاف کارروائی اور پابندیوں کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے ایران کی معاشی صورتحال پر بھی بات کی اور دعویٰ کیا کہ ایرانی معیشت شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

 ایران کے مستقبل سے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ اب یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ تہران کے خلاف مزید کارروائی کی جائے یا معاہدے کی طرف بڑھا جائے۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔

 آبنائے ہرمز کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی نیوی نے محفوظ راستہ یقینی بنایا ہے اور آبنائے سے تیل کی ترسیل جاری ہے۔ انہوں نے خطے کی موجودہ صورتحال کو انتہائی کشیدہ قرار دیا۔

 ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جنگ بندی سے بہت سی جانوں کا تحفظ ممکن ہوا۔ روس اور یوکرین جنگ پر انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنازعات کو جہاں تک ممکن ہو سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔

 امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے کا کریڈٹ بھی لیا اور جنرل اسمبلی کے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا ذکر کرتے ہوئے انہیں سراہا۔

زلمی کا لاہور میں تاریخی معرکہ: حیدرآباد کنگزمین کو شکست، پی ایس ایل ٹرافی بابر اعظم کے نام

لاہور: پشاور زلمی نے پی ایس ایل الیون کے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کا غرور خاک میں ملا دیا۔ سنسنی خیز مقابلے ...

لاہور: پی ایس ایل فائنل کی شام، قذافی سٹیڈیم فنکاروں کی کہکشاں سے جگمگا اٹھا

 لاہور: پی ایس ایل 11 کے فائنل کے تاریخی موقع پر قذافی سٹیڈیم میں موسیقی کا میلہ سج گیا، جہاں ملک کے مقبول ...

    پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور اور حیدرآباد کا ٹکراؤ،فائنل کے تمام ٹکٹس ریکارڈ مدت میں فروخت

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے لیے ٹکٹوں کی طلب تمام ریکارڈ توڑ گئی۔ پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز ...

آئندہ پی ایس ایل سیزن کی منصوبہ بندی  اہم فیصلوں کے لیے ورکشاپس کا اعلان

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹورنامنٹ کی ونڈو، پلیئر ریٹینشن، ڈائریکٹ سائننگ ...

ایشین گیمز، پاکستان مکسڈ ڈبلز سکواش ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

جاپان : جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 کے سکواش مقابلوں میں پاکستان نے مکسڈ ڈبلز کی کوارٹر فائنل لائن اپ میں جگہ ...

رونالڈو کا انٹرنیشنل فٹبال جاری رکھنے کا اعلان، 1000 گولز کی جانب پیش قدمی

پرتگال : پرتگال کے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے انٹرنیشنل فٹبال ...

ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی تازہ عالمی رینکنگ جاری کردی، جس میں متعدد ...

کوئٹہ میں فٹبال کے بڑے مقابلوں کا آغاز، 81 ٹیمیں ایکشن میں

کوئٹہ : کوئٹہ میں فٹبال کے شائقین کے لیے بڑے ایونٹ کا آغاز ہوگیا، ایوب سپورٹس کمپلیکس میں چھٹے آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کے مقابلے شروع ہوگئے۔ ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں سے مجموعی طور پر 81 ٹیمیں ...