Wed, September 23, 2026

ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری

ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی تازہ عالمی رینکنگ جاری کردی، جس میں متعدد پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔

بیٹنگ رینکنگ میں شوال ذوالفقار 16 درجے بہتری کے بعد 29ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ عائشہ ظفر نے 31 درجے ترقی کرتے ہوئے 40ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

خواتین کی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی پہلے نمبر پر جبکہ جورجیا وول دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

عائشہ ظفر نے آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی بہتری حاصل کی ہے اور 9 درجے ترقی کے بعد 30ویں نمبر پر آگئی ہیں۔

بولنگ رینکنگ میں پاکستان کی سعدیہ اقبال آٹھویں پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ فاطمہ ثنا نے پانچ درجے بہتری کے ساتھ 24ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی عالمی رینکنگ میں بھارت کی شری چارانی سرفہرست ہیں، جبکہ دیپتی شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیگز: