اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے فی لیٹرمقرر ہوگئی۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔