Thu, September 24, 2026

ڈاکٹر نجیب نقی صدر آزاد کشمیر منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد

ڈاکٹر نجیب نقی صدر آزاد کشمیر منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کے صدر کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا انتخاب آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے ان کی قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

شہباز شریف نے توقع ظاہر کی کہ ڈاکٹر نجیب نقی اپنی نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے اور آزاد جموں و کشمیر میں عوامی فلاح، معاشی بہتری اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی بہتری، خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا تعاون بدستور جاری رکھے گی اور اس مقصد کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

ٹیگز: