کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا ساڑھے چار لاکھ روپے کی حد سے نیچے چلا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ نرخوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب 10 گرام سونا بھی 4 ہزار 801 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 375 روپے مقرر کی گئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 56 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 258 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں یہ کمی امریکی شرح سود میں اضافے کے امکانات کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔