نیویارک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کی آواز بنتا رہے گا اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے فلسطینی عوام کا مؤقف دنیا کے سامنے پیش کرتا رہے گا۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی فلسطین کی آواز عالمی سطح پر پہنچائیں گے۔
ترک صدر نے کہا کہ ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی بھاری اکثریت تسلیم کر چکی ہے، تاہم فلسطینی صدر محمود عباس مسلسل دوسرے سال جنرل اسمبلی کے اجلاس میں موجود نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ فلسطینی عوام کے مؤقف کو دنیا تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ میں فلسطین کی آواز مؤثر انداز میں اٹھاتا رہے گا۔
رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔