پیٹرول 6 روپے 88 پیسے، ڈیزل 5 روپے 62 پیسے مہنگا
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد عوام کو ...
پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں بھارتی بحری جہاز کی مبینہ مداخلت، بھارت سے احتجاج
اسلام آباد: پاکستان نے پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں بھارتی بحری جہاز کی مبینہ مداخلت پر شدید ...
نئی دہلی: بھارتی معیشت اور سٹاک مارکیٹ کی صورتحال نے مودی حکومت کے معاشی دعووں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ عالمی سرمایہ کاروں کی بھارتی شیئرز میں دلچسپی کم ہونے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
عالمی مالیاتی جریدے بلوم برگ کے مطابق بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی متاثر ہوئی ہے، جبکہ متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھارت میں اپنی سرمایہ کاری کم یا ختم کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مارکیٹ میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں۔ سرمایہ کاری میں کمی نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور بھارت کی معاشی کارکردگی سے متعلق دعووں پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ماہرین کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے معاشی پالیسیوں میں استحکام اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول برقرار رکھنا ضروری ہے۔
کنساس: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا یمن اور اس کے اطراف کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ حوثیوں سے براہِ راست رابطہ اور بات چیت جاری ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی انتظامیہ یمن کی صورتحال کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہی ہے اور خطے میں موجود متاثرہ فریقوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خطے کے دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہے تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
بحیرہ احمر میں واقع بریم جزیرے پر حوثیوں کے قبضے سے متعلق سوال پر امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکا حالات کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور حوثیوں سے بھی براہِ راست بات چیت کی جا رہی ہے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا آئندہ بھی یمن کی صورتحال پر نظر رکھے گا اور خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کی تیل اور توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے گفتگو کے دوران روسی ڈیزل اور ایندھن کی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملے روکنے پر بات ہوئی، جس پر یوکرینی صدر نے روسی تیل تنصیبات پر حملے نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
امریکی صدر نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی پہلے ہی یوکرین کی تیل تنصیبات پر حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق اس پیش رفت سے عالمی سطح پر تیل کی قلت کے خدشات کم ہوسکتے ہیں۔
تاہم روس اور یوکرین نے ابھی تک کسی باضابطہ معاہدے یا مکمل جنگ بندی کی تصدیق نہیں کی۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ٹرمپ کی اپیل کا خیرمقدم کیا ہے۔
روس میں حالیہ یوکرینی ڈرون حملوں کے نتیجے میں متعدد آئل ریفائنریوں اور توانائی تنصیبات کو نقصان پہنچا، جس سے ایندھن کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ دوسری جانب روسی حملوں سے یوکرین کے بجلی، گیس اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی توانائی تنصیبات پر حملے ماسکو کی جنگی صلاحیت کو کمزور کرنے اور روس پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
آئرلینڈ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو روس کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر ان کی صدر زیلنسکی سے بات ہوئی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ زیلنسکی کو روس میں تیل کی تنصیبات پر حملے بند کرنا ہوں گے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں اور مذاکرات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
ٹرمپ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
نئی دہلی: برکس سمٹ کے دوران بھارت کے ’شائننگ انڈیا‘ کے دعووں پر نئی بحث چھڑ گئی۔ نئی دہلی میں کچی آبادیوں کے اطراف پردے اور ٹینٹ لگانے پر شہریوں نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں غربت اور کچی آبادیوں کو نظروں سے اوجھل کرنے کی کوشش بھارت کی معاشی ترقی کے دعوؤں پر سوال اٹھاتی ہے۔
بھارتی تجزیہ کاروں نے بھی حکومت کی معاشی پالیسیوں، بے روزگاری اور عام شہریوں کو درپیش معاشی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر بھارت کی ترقی کی تصویر پیش کرنے کے بجائے حکومت کو غربت، بے روزگاری اور شہری سہولیات جیسے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔
زلمی کا لاہور میں تاریخی معرکہ: حیدرآباد کنگزمین کو شکست، پی ایس ایل ٹرافی بابر اعظم کے نام
لاہور: پشاور زلمی نے پی ایس ایل الیون کے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کا غرور خاک میں ملا دیا۔ سنسنی خیز مقابلے ...
لاہور: پی ایس ایل فائنل کی شام، قذافی سٹیڈیم فنکاروں کی کہکشاں سے جگمگا اٹھا
لاہور: پی ایس ایل 11 کے فائنل کے تاریخی موقع پر قذافی سٹیڈیم میں موسیقی کا میلہ سج گیا، جہاں ملک کے مقبول ...
پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور اور حیدرآباد کا ٹکراؤ،فائنل کے تمام ٹکٹس ریکارڈ مدت میں فروخت
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے لیے ٹکٹوں کی طلب تمام ریکارڈ توڑ گئی۔ پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز ...
آئندہ پی ایس ایل سیزن کی منصوبہ بندی اہم فیصلوں کے لیے ورکشاپس کا اعلان
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹورنامنٹ کی ونڈو، پلیئر ریٹینشن، ڈائریکٹ سائننگ ...
پاکستان میں ایف سی پورٹو کی انٹری، سیالکوٹ میں عالمی معیار کی فٹبال اکیڈمی کا اعلان
سیالکوٹ :پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پرتگال کے معروف کلب ایف سی ...
میسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک بار پھر ارجنٹینا کی ٹیم میں واپسی
ارجنٹینا : فٹبال کے عالمی سپر سٹار لیونل میسی ایک بار پھر ارجنٹینا کی قومی ٹیم کی جرسی میں دکھائی دیں گے، جہاں ...
فاطمہ لاکھانی پہلی پاکستانی خاتون، ایشین گیمز میں قومی دستے کی قیادت کریں گی
جاپان : پاکستانی کھیلوں کے لیے اہم پیش رفت، فاطمہ لاکھانی ایشین گیمز میں قومی دستے کی قیادت کرنے والی پہلی ...
اولمپیاڈ سمرقند: پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کھیلنے سے انکار
سمرقند: پاکستان نے اسرائیل کے خلاف شطرنج کا مقررہ مقابلہ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔ ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری اولمپیاڈ 2026 میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان شطرنج کا مقابلہ آج شیڈول تھا، تاہم پاکستانی ٹیم نے میچ ...