Wed, September 16, 2026

ماہرہ خان کا بیٹے اذلان کے لیے جذباتی پیغام، ’تم میری پوری دنیا ہو‘

ماہرہ خان کا بیٹے اذلان کے لیے جذباتی پیغام، ’تم میری پوری دنیا ہو‘

لاہور : پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری بار ماں بننے کی تیاریوں کے دوران اپنے بیٹے اذلان عسکری کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک خاص پیغام شیئر کیا ہے۔

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اذلان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی اور اسے اپنی زندگی کا ’ون اینڈ اونلی‘ قرار دیا۔ اداکارہ کے اس محبت بھرے انداز کو مداحوں نے خوب سراہا۔

چند روز قبل ماہرہ خان نے اپنی دوسری حمل کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی، جس کے بعد انہیں ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔

اذلان اپنی والدہ کی زندگی کے اہم مواقع پر ہمیشہ ان کے ساتھ دکھائی دیے ہیں۔ ماہرہ خان کی دوسری شادی کے دوران بھی وہ اپنی والدہ کے ہمراہ تقریب میں موجود تھے۔

ماہرہ خان نے 24 برس کی عمر میں پہلی مرتبہ ماں بننے کا تجربہ کیا تھا، جبکہ اب 41 سال کی عمر میں وہ اپنے دوسرے بچے کی آمد کی منتظر ہیں۔

ٹیگز: