Wed, September 16, 2026

فاطمہ لاکھانی پہلی پاکستانی خاتون، ایشین گیمز میں قومی دستے کی قیادت کریں گی

فاطمہ لاکھانی پہلی پاکستانی خاتون، ایشین گیمز میں قومی دستے کی قیادت کریں گی

جاپان : پاکستانی کھیلوں کے لیے اہم پیش رفت، فاطمہ لاکھانی ایشین گیمز میں قومی دستے کی قیادت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

جاپان روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ لاکھانی نے اس ذمہ داری کو اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایتھلیٹکس، کبڈی، کرکٹ، اسکواش، شوٹنگ، ہاکی، والی بال اور باکسنگ میں اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

فاطمہ لاکھانی کے مطابق ایشین گیمز میں شریک پاکستانی کھلاڑی ملک کے سفیر ہیں، اس لیے انہیں کھیل کے ساتھ نظم و ضبط اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا بھی مظاہرہ کرنا چاہیے۔

پاکستان پہلی بار ٹرائی تھالون کے مقابلوں میں بھی حصہ لے رہا ہے، جہاں ہنزہ کی انیشا علی مکسڈ ریلے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ جبکہ پشاور کی تین بہنیں بھی خواتین کے اسکواش ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

ٹیگز: