Thu, September 17, 2026

پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں بھارتی بحری جہاز کی مبینہ مداخلت، بھارت سے احتجاج

پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں بھارتی بحری جہاز کی مبینہ مداخلت، بھارت سے احتجاج

 اسلام آباد: پاکستان نے پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں بھارتی بحری جہاز کی مبینہ مداخلت پر شدید احتجاج  کیاہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک بحریہ کی سی اسپارک 26مشقیں یکم ستمبر سے پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں جاری ہیں، تاہم 7 ستمبر سے بھارتی بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر کی جانب سے مشقوں میں مداخلت کی کوششیں کی جاتی رہیں۔

 ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ نے بھارتی بحری جہاز کو متعدد بار خبردار کیا، تاہم بھارتی بحری جہاز آئی این ایس کولکتہ مبینہ طور پر اشتعال انگیز سرگرمیوں سے باز نہیں آیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی بحری جہاز کی سرگرمیاں دوطرفہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جس پر پاکستان نے بھارت کے سامنے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ٹیگز: