Wed, September 16, 2026

ایپل کا iOS 27 متعارف، آئی فون صارفین کے لیے کئی نئے فیچرز

ایپل کا iOS 27 متعارف، آئی فون صارفین کے لیے کئی نئے فیچرز

کیلیفورنیا : ایپل نے دنیا بھر میں اپنے آئی فون صارفین کے لیے iOS 27 جاری کردیا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ میں ڈیزائن، ڈیوائس کی کارکردگی، سرچ اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

iOS 27 میں Liquid Glass ڈیزائن کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جبکہ ایپس کی کارکردگی میں بھی بہتری لائی گئی ہے۔ Spotlight، Photos اور Mail میں سرچ کو زیادہ جدید اور آسان بنانے کے لیے نئے آپشنز شامل کیے گئے ہیں۔

نئے سافٹ ویئر میں ایپل کی Siri AI بھی متعارف کرائی گئی ہے، تاہم یہ سہولت فی الحال بیٹا ورژن میں ہے اور ابتدا میں انگریزی زبان تک محدود ہوگی۔ یورپی یونین میں یہ فیچر شروع میں دستیاب نہیں ہوگا، جبکہ مزید زبانوں کی سپورٹ بعد میں شامل کی جائے گی۔

کمپنی نے آئی فون کے ساتھ iPadOS 27، macOS 27، watchOS 27 اور visionOS 27 بھی جاری کردیئے ہیں۔

iOS 27 متعدد نئے اور پرانے آئی فون ماڈلز کے لیے دستیاب ہے، جن میں iPhone 11 سے لے کر جدید ترین ماڈلز اور 2020 و 2022 کے iPhone SE شامل ہیں۔

صارفین اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لیے اپنے آئی فون میں Settings > General > Software Update کھول کر iOS 27 ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

ٹیگز: