Wed, September 16, 2026

پاکستان میں ایف سی پورٹو کی انٹری، سیالکوٹ میں عالمی معیار کی فٹبال اکیڈمی کا اعلان

پاکستان میں ایف سی پورٹو کی انٹری، سیالکوٹ میں عالمی معیار کی فٹبال اکیڈمی کا اعلان

 سیالکوٹ :پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پرتگال کے معروف کلب ایف سی پورٹو نے سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کرلیا ہے۔

معاہدے کے تحت سیالکوٹ میں ’ڈریگن فورس بائی ایف سی پورٹو‘ کے نام سے فٹبال اکیڈمی قائم کی جائے گی۔ یہ منصوبہ فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل بالز تیار کرنے والے ادارے فارورڈ سپورٹس کی سرپرستی میں آگے بڑھایا جائے گا۔

ایف سی پورٹو اکیڈمی میں اپنے یورپی تربیتی نظام اور تجربے کو استعمال کرتے ہوئے پاکستانی نوجوان فٹبالرز کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرے گا۔

اکیڈمی کے قیام کے بعد ایف سی پورٹو کے عالمی تربیتی نیٹ ورک سے منسلک کھلاڑیوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہوجائے گی۔

سیالکوٹ میں پرتگالی کلب کی اکیڈمی کا قیام پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاک پرتگال کھیلوں کے تعلقات میں بھی ایک نئی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: