Sun, September 27, 2026

 جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن میں فائرنگ، 27 افراد ہلاک

 جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن میں فائرنگ، 27 افراد ہلاک

کیپ ٹائون:جنوبی افریقا کے دو بڑے شہروں جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں 27 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق جوہانسبرگ کے ایک بار میں مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ کیپ ٹاؤن میں بھی مسلح افراد نے ایک انٹرٹینمنٹ وینیو میں فائرنگ کردی، جس سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

 دونوں واقعات کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ٹیگز: