Wed, September 16, 2026

پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ ویسٹ انڈیز میں لاپتہ ہوگئی

پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ ویسٹ انڈیز میں لاپتہ ہوگئی

برج  ٹاؤن :آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کی تاریخی بیگی گرین کیپ ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران گم ہو گئی۔ یہ واقعہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے صرف ایک دن پہلے پیش آیا جب کمنز نے کیریبئن کپتان روسٹن چیز کے ساتھ ٹرافی فوٹوشوٹ میں حصہ لیا تھا۔ اس موقع پر اُن کے سر پر وہ کیپ موجود تھی، لیکن جب میچ شروع ہوا تو وہ نظر نہیں آئی۔

کمنز نے بتایا کہ اُن کی اصل بیگی گرین کیپ، جو انہیں 2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو کے وقت ملی تھی، فوٹوشوٹ کے بعد کہیں کھو گئی ہے، اور ابھی تک واپس نہیں ملی۔

آسٹریلیا میں بیگی گرین کیپ کو بہت خاص اہمیت دی جاتی ہے، کیونکہ یہ صرف ایک کرکٹ کیپ نہیں بلکہ قومی اعزاز کی علامت ہے۔ کھلاڑی اسے بہت سنبھال کر رکھتے ہیں اور پوری کیریئر میں وہی کیپ استعمال کرتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی آسٹریلوی کھلاڑی کی کیپ گم ہوئی ہو۔ اس سے پہلے 2024 میں ڈیوڈ وارنر کی کیپ بھی گم ہو گئی تھی، جو بعد میں اُن کے بیگ سے برآمد ہوئی تھی۔

ٹیگز: