Sun, September 27, 2026

ٹی موبائل کی پیشکش، آئی فون 18 پرو بغیر اضافی قیمت کے حاصل کرنے کا موقع

ٹی موبائل کی پیشکش، آئی فون 18 پرو بغیر اضافی قیمت کے حاصل کرنے کا موقع

امریکہ : امریکہ  کی ٹیلی کام کمپنی ٹی موبائل نے اپنے صارفین کے لیے آئی فون 18 پرو سے متعلق نئی پروموشن متعارف کرادی ہے، جس کے تحت اہل صارفین فون کی قیمت ماہانہ بل کریڈٹس کے ذریعے پوری طرح وصول کرسکتے ہیں۔

اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو کمپنی کے ’ایکسپیرئنس بِیانڈ‘ پلان پر منتقل ہونا ہوگا۔ نئے صارفین اپنا موجودہ نمبر ٹی موبائل نیٹ ورک پر منتقل کرکے پیشکش میں شامل ہوسکتے ہیں۔

موجودہ صارفین بھی کسی اہل اسمارٹ فون کو ٹریڈ اِن کرکے آئی فون 18 پرو کے لیے اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تاہم اس کے لیے فون اور صارف کا پلان کمپنی کی مقررہ شرائط پر پورا اترنا ضروری ہوگا۔

ٹی موبائل کے مطابق آئی فون کی مکمل قیمت 36 ماہ کے دوران بل کریٹس کی شکل میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔ اس حساب سے صارفین کو تین سال تک متعلقہ پلان جاری رکھنا ہوگا تاکہ تمام کریٹس حاصل کیے جاسکیں۔

یعنی آفر کے تحت فون کی لاگت کریٹس کے ذریعے پوری کی جائے گی، تاہم صارفین کو تین سالہ مدت مکمل ہونے تک ٹی موبائل کی متعلقہ سروس اور پیشکش کی شرائط برقرار رکھنا ہوں گی۔

ٹیگز: