Wed, September 16, 2026

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 18 زخمی

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 18 زخمی

نیویارک : براؤن یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔ یہ فائرنگ یونیورسٹی کے انجینئرنگ بلڈنگ میں کی گئی، جس کے بعد پولیس کی بڑی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے حملہ آور سے نمٹنے کی کوشش کی اور اس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حکام نے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فائرنگ کے بعد فوری طور پر کیمپس کو بند کر دیا اور طلبہ کو محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

یونیورسٹی میں تقریباً 11 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں، جن میں سے زیادہ تر انڈر گریجویٹ ہیں اور کیمپس میں ہی رہائش پذیر ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ صدر نے زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

ٹیگز: