Sun, September 27, 2026

پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیاب

پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیاب

اسلام آباد،کراچی :پاک بحریہ کی آبدوز پی این ایس ایم ہنگور نے شمالی بحیرۂ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کرلی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس ایم ہنگور نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب فائر کیا۔ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے لائیو ویپن فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس ایم ہنگور کی کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی زیرِ آب جنگی صلاحیتوں میں اہم سنگِ میل ہے۔

نیول چیف نے آبدوز کی جنگی صلاحیت اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ زیرِ آب جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ آپریشنل تیاری اور قابلِ اعتماد دفاعی صلاحیت کے لیے ناگزیر ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پُرعزم ہے

ٹیگز: