Wed, September 16, 2026

 پاک بحریہ کا  ایک اہم سنگ میل عبور، ہنگور کلاس آبدوز "غازی" چین میں لانچ

 پاک بحریہ کا  ایک اہم سنگ میل عبور، ہنگور کلاس آبدوز

راولپنڈی :پاک بحریہ کی چوتھی ہنگور کلاس آبدوز "غازی" ووہان، چین میں لانچ کر دی گئی ہے۔ اس لانچنگ کے ساتھ پاک بحریہ نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

چین میں چار آبدوزیں تیار کی جا رہی ہیں جبکہ مزید چار آبدوزیں کراچی شپ یارڈ میں ٹیکنالوجی منتقلی کے تحت بنائی جائیں گی۔ ہنگور کلاس آبدوزیں نہ صرف پاکستان کی سمندری صلاحیتوں میں اضافہ کریں گی بلکہ خطے میں امن و استحکام میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

ٹیگز: