Sun, September 27, 2026

پاکستانی گالفر احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی گالفر احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

سنگاپور : سنگاپور میں پاکستانی گالفرز نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

پاکستان کے احمد ظفر حیات نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ کا مجموعی ٹائٹل 223 کے سکور کے ساتھ جیت لیا۔

مقابلے میں عمر اعجاز نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور 229 کے مجموعی سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے محمد احمد منان نے ایونٹ میں 250 کا سکور ریکارڈ کیا۔

سنگاپور کے عالمی معیار کے گالف کورس پر پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کو نمایاں کیا۔ احمد ظفر حیات کی کامیابی کو پاکستانی گالف کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ان کی فتح سے ملک کے دیگر گالفرز کے لیے بھی عالمی مقابلوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کا حوصلہ بڑھے گا۔

ٹیگز: