Wed, September 16, 2026

جسٹس ظفر احمد راجپوت قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر، حلف اٹھا لیا

جسٹس ظفر احمد راجپوت قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر، حلف اٹھا لیا

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار کے بیرون ملک روانہ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ ایک سادہ مگر باوقار تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس ظفر احمد راجپوت سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سینئر وکلاء اور دیگر معزز شخصیات شریک تھیں۔

سیاسی رہنما خالد مقبول صدیقی، انیس قائم خانی اور فاروق ستار نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ جسٹس ظفر احمد راجپوت چیف جسٹس جنید غفار کی واپسی تک اپنی ذمہ داریاں بطور قائم مقام چیف جسٹس انجام دیں گے۔

ٹیگز: