Fri, September 25, 2026

پاکستان اور بینن کے درمیان سیاسی مشاورت کا نیا فریم ورک قائم

پاکستان اور بینن کے درمیان سیاسی مشاورت کا نیا فریم ورک قائم

نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بینن کی وزیر خارجہ کورین اموری برونیٹ سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور بینن کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے قیام کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ سیاسی مذاکرات اور مشاورت کا فریم ورک قائم ہوگا۔ اس کے ذریعے پاکستان اور بینن باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر باقاعدگی سے مشاورت کر سکیں گے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔

ٹیگز: