Wed, September 16, 2026

اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم، 45 روز میں ’کمرشل عدالتوں‘ کا قانونی فریم ورک تیار کرنے کا حکم

اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم، 45 روز میں ’کمرشل عدالتوں‘ کا قانونی فریم ورک تیار کرنے کا حکم

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کاروباری اور تجارتی تنازعات کو نمٹانے کے لیے ملک میں خصوصی کمرشل عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد کاروباری برادری کے مقدمات کو طویل قانونی چارہ جوئی سے بچانا اور انہیں جلد از جلد حل کرنا ہے۔

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں اٹارنی جنرل اور وزیرِ مملکت برائے خزانہ شامل ہیں۔ یہ کمیٹی خصوصی عدالتوں کے قیام کے لیے قانونی مسودہ تیار کرے گی۔

     کمیٹی ایسا قانونی طریقہ کار وضع کرے گی جس کے تحت تجارتی مقدمات روایتی عدالتوں کے بجائے مخصوص وقت کے اندر نمٹائے جا سکیں گے۔حکومت نے کمیٹی کو پابند کیا ہے کہ وہ تجارتی تنازعات کے فوری اور مؤثر حل کے لیے اپنی سفارشات اور حتمی مسودہ 45 روز کے اندر وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرے۔

ٹیگز: