Fri, September 25, 2026

 سعودی عرب میں مکہ دفاعی اتحاد کا ہنگامی اجلاس، پاکستان اور ترکی کے عسکری سربراہان بھی شریک ہوں گے

 سعودی عرب میں مکہ دفاعی اتحاد کا ہنگامی اجلاس، پاکستان اور ترکی کے عسکری سربراہان بھی شریک ہوں گے

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان اور ترکی کے ساتھ مشترکہ دفاعی تعاون کے تحت عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں سعودی عرب کی سلامتی کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

 ترک وزارتِ دفاع کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بیرقدار اوغلو اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔ اجلاس میں سعودی اور پاکستانی عسکری قیادت بھی شریک ہوگی۔

 سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی حمایت کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس کا فیصلہ نیویارک میں سعودی، پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ تینوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور مکہ میں شہری و اقتصادی تنصیبات پر حالیہ حوثی حملوں کی مذمت کی۔

 ملاقات میں علاقائی کشیدگی کم کرنے، بین الاقوامی قانون اور ریاستی خودمختاری کے احترام سمیت سمندری نقل و حمل کی آزادی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

ٹیگز: