اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو اعلان کردہ لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ اکتوبر میں منعقد کرنے کی تجویز زیرِ بحث آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاجی مارچ کے لیے 5 سے 10 اکتوبر کے درمیان کی تاریخوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کی نئی تاریخ کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔