Sat, September 19, 2026

 بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

  بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں کی گئی کارروائیوں کے دوران مزید 6 دہشت گرد مارے گئے۔

 سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت جاری ہیں۔

ٹیگز: