Sat, September 19, 2026

5 ڈالر کی بجلی میں 27 منٹ کی پرواز، امریکی طیارے کا کامیاب تجربہ

5 ڈالر کی بجلی میں 27 منٹ کی پرواز، امریکی طیارے کا کامیاب تجربہ

امریکہ : ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث دنیا بھر میں طیارہ ساز کمپنیاں برقی ہوائی جہازوں کی تیاری پر توجہ دے رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں امریکی کمپنی ہارٹ ایرو سپیس نے 30 نشستوں پر مشتمل ’X1‘ طیارے کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔

76 فٹ لمبے اور 25 ہزار پاؤنڈ وزنی اس طیارے نے نیویارک میں تقریباً 1100 فٹ کی بلندی پر صرف بیٹری سے پرواز کی، جو 27 منٹ تک جاری رہی۔

اس آزمائشی پرواز کی خاص بات اس کی کم لاگت تھی۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کو اڑانے کے لیے استعمال ہونے والی بجلی پر صرف 5 ڈالر خرچ ہوئے، جو روایتی جیٹ فیول کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔

X1 کی یہ پرواز برقی طیاروں کی ٹیکنالوجی میں ایک اہم تجربہ قرار دی جا رہی ہے، جبکہ مستقبل میں ایسی ٹیکنالوجی کے ذریعے فضائی سفر کے اخراجات اور ایندھن پر انحصار کم کرنے کی امید کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: