راولپنڈی : پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائیاں آواران اور کیچ کے علاقوں میں کی گئیں، جو دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کا حصہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 17 اور 18 مئی کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دو الگ الگ آپریشنز کیے۔ آپریشنز کا مقصد بھارت کی جانب سے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کا پتہ چلانا تھا۔
سکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے گِشکور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کیا گیا تھا۔