Fri, September 18, 2026

ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل ہوگی

ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل ہوگی

جاپان : جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں ایشیئن گیمز کے آغاز کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کھیلوں کے اس بڑے ایونٹ کی افتتاحی تقریب کل رنگا رنگ انداز میں منعقد ہوگی۔

ایشیئن گیمز میں ایشیا کے 45 ممالک کے 17 ہزار سے زائد ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔ مقابلوں کا سلسلہ 4 جون تک جاری رہے گا، جس میں پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان کا 230 رکنی دستہ کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہے، جو 23 مختلف کھیلوں میں میڈلز کے حصول کے لیے میدان میں اترے گا۔ افتتاحی تقریب کے دوران ہونے والے مارچ پاسٹ میں پاکستانی دستے کی قیادت فاطمہ ثناء اور نور زمان کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک سلور اور دو برانز میڈلز حاصل کیے تھے۔ اس مرتبہ بھی قومی کھلاڑیوں کی نظریں میڈلز جیتنے پر مرکوز ہیں۔

ادھر سافٹ ٹینس کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو جاپان، جنوبی کوریا اور کمبوڈیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خواتین کی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جبکہ سکواش کا پاکستانی دستہ بھی جاپان روانہ ہوچکا ہے اور ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

ٹیگز: