Fri, September 18, 2026

پاور سیکٹر میں اصلاحات کا عمل تیز، ریگولیٹری آزادی مضبوط بنانے کے پیکیج پر اتفاق

پاور سیکٹر میں اصلاحات کا عمل تیز، ریگولیٹری آزادی مضبوط بنانے کے پیکیج پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم کی قائم کردہ پاور سیکٹر اصلاحات کمیٹی کا دوسرا اجلاس نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں پاور سیکٹر کے ریگولیٹری نظام کو مزید آزاد، مؤثر اور فعال بنانے کے مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 کمیٹی ارکان نے پاور سیکٹر میں موجودہ ریگولیٹری ڈھانچے اور اصلاحات سے متعلق تجاویز پر غور کیا۔ اجلاس کے دوران اصلاحات کے لیے سفارشات کے پیکیج پر اتفاق کرلیا گیا۔

 اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری، نیشنل کوآرڈینیٹر این سی ایم سی اور معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

 کمیٹی کی سفارشات پاور سیکٹر کے ریگولیٹری نظام میں بہتری اور اصلاحات کے آئندہ لائحہ عمل کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گی۔

ٹیگز: