لندن: لیجنڈز لیگ کرکٹ کے عالمی چیمپئن شپ کا دوسرا سیزن آج برطانیہ میں شروع ہو رہا ہے، جس میں انگلینڈ، پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔
پاکستانی لیجنڈز ٹیم آج اپنے ابتدائی میچ میں انگلینڈ کے خلاف میدان میں اُترے گی، جس کے لیے محمد حفیظ کی قیادت میں قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں شاہد آفریدی، فواد عالم، کامران اکمل اور عماد وسیم جیسے معروف کھلاڑی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، شعیب ملک، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور آصف علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، جب کہ عامر یامین، عمر امین، رومان رئیس، شرجیل خان اور سہیل خان بھی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
پاکستانی ٹیم 20 جولائی کو ایجبیسٹن میں اپنے روایتی حریف بھارت کا سامنا کرے گی، پھر 25 جولائی کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلیں گے۔ 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز اور 29 جولائی کو آسٹریلیا کے خلاف بھی قومی ٹیم اپنی قسمت آزمانے کے لیے میدان میں اُترے گی۔