Fri, September 18, 2026

شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک

شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک

دبئی : پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شاداب خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں اپنی بولنگ کا جادو دکھاتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کی نمائندگی کرنے والے شاداب خان نے گیانا ایمیزون واریئرز کے خلاف میچ میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاداب نے نویں اوور کی آخری تین گیندوں پر پہلے شمرون ہیٹمایر، پھر مہدی حسن میراز اور آخر میں کوئینٹن سیمپسن کو اپنا شکار بنایا، یوں ان کی ہیٹ ٹرک مکمل ہوگئی۔

اس شاندار کارکردگی کے بعد شاداب خان سی پی ایل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاداب کی یہ دوسری ہیٹ ٹرک ہے، جبکہ محمد سمیع تین ہیٹ ٹرکس کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔

رواں سال بھی شاداب خان کی کارکردگی نمایاں رہی ہے۔ 2026 میں وہ اب تک 67 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور وکٹیں لینے کے اعتبار سے سال کے کامیاب ترین بولرز میں شامل ہیں۔

ٹیگز: